بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کو آئی پی ایل میں شامل نہ کئے جانے کے خلاف شائقین کرکٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئی پی ایل کی ٹیموں کولکتہ نائٹ رائڈرزاورکنگ الیون پنجاب کے درمیان میچ کے دوران شائقین کرکٹ نے کولکتہ سے تعلق رکھنے والے اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کی آئی پی ایل ایڈیشن فور کی ٹیم کو لکتہ نائٹ رائڈر میں عدم موجودگی کے باعث احتجاج کیا۔ جس میں شائقین نے'' گنگولی نہیں تو کولکتہ ٹیم بھی نہیں'' کے نعرے لگائے اور گنگولی کو جلد کولکتہ کی ٹیم میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ گنگوی بھارت کا ہیرہ ہے اور انہوں نے کولکتہ اور بھارت کا بہت نام روشن کیا ہے۔ اس وجہ سے ان کا کولکتہ ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے۔ شائقین نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ گنگولی کو جلدٹیم میں شامل کرلیا جائیگا اور ہم ان کو جلدازجلد ٹیم میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔
Comments
Post a Comment