اعصام بھوپانا ایسٹوریل اوپن کا سیمی فائنل کھیلیں گے

پاکستان کے اعصام الحق اور بھارتی روہن بھوپانا کی جوڑی ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل آج کھیلے گی
پرتگال کے شہر ایسٹوریل میں جاری ٹورنامنٹ کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں پاک بھارت جوڑی کو اس وقت واک اوور ملا جب ان کے مقابل اسپینیش کھلاڑی پبلو آندوجار ( , PabloANDUJAR) اور ڈینیل ٹریور ( -TRAVER, Daniel) میچ سے دستبرار ہو گئے۔ اس سے قبل اعصام، بوپانا کی جوڑی امریکی حریفوں اسکاٹ لپسکی اور ٹریوس کو شکست دے چکی ہے۔ سیمی فائنل میں اعصام اور بھوپانا امریکہ کے ایرک بوٹوریک (Eric BUTORAC) اور ہالینڈ کے جین جولین راجر (Jean-Julien ROJER) کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

Comments