غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے بڑا نقصان نہیں ہو رہا ، وفاقی وزیر کھیل

وفاقی وزیر کھیل انجینئر شوکت اﷲ نے کہا ہے کہ ماضی میں کرکٹ کے کچھ واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔  غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے سے بڑا مالی نقصان نہیں ہورہا، سری لنکن ٹیم پر حملے کے واقعے کے اثرات آج بھی موجود ہیں جبکہ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے بات چیت جاری ہے۔  بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صلاح الدین ' پلوشہ بہرام اور اقبال محمد علی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر کھیل نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کے باعث غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے قاصرہیں جبکہ سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے اثرات اب بھی موجود ہیں تاہم ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کیلئے متعدد ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

Comments