بھارتی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ بوب ہاگٹن نے نسل پرستی کے الزامات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔ ان کا بھارتی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے میں ابھی دوسال باقی ہیں۔بھارتی فٹ بال فیڈریشن کے ذرائع کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یمن کے خلاف دوستانہ میچ میں کے دوران انہوں نے میچ آفیشل کو تنقید کا نشانہ بنادیا تھا۔ تاہم اس واقع کی مکمل تحقیقات کی گئی اورانہیں ہگٹن کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہ ملا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بوب ہاگٹن نے نسل پرستی کے الزامات کی وجہ سے گزشتہ روز بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم ان کا بھارت کے ساتھ 2013 تک کا معاہدہ تھا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ہاگٹن اب بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں رہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیاہے۔ واضح رہے کہ بوب ہاگٹن نے 2006 میں بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

Comments
Post a Comment