فٹبال کی عالمی تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر نے دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر نئی اصلاحات متعارف کروانے کا وعدہ کر لیا اور ورلڈ کپ 2014 کیلئے برازیل کی تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے
فیفا صدارت کی کمپین کے لیے دورہ پرتگال کے دوران سیپ بلاٹر کا کہنا تھا کہ وہ اگر دوبارہ سے صدر منتخب ہوئے تو نئی اصلاحات کیساتھ ساتھ ورلڈ کپ کیلئے میزبان ممالک کا انتخاب بھی نئے طریقے سے متعارف کروائیں گے ۔ فیفا کی صدارت کیلئے یکم جون کو ہونیوالے الیکشن میں بلاٹر کیخلاف قطر کے محمد بن حمام حصہ لیں گے تاہم برازیل میں ہونیوالے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے سیپ بلاٹر نے برازیل کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے ۔
Comments
Post a Comment