پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں مہمان ٹیم کی اصل قوت اس کے اسپنرز سعید اجمل، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی ہیں۔ اسپنرز نے دو میچوں میں 60 اوورز کرائے ہیں اور 202 رنز دے کر 20میں سے 8وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ اپنے خفیہ ہتھیار دوسرا پر انحصار کررہے ہیں ۔ سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ ”دوسرا“ لیگل گیند سے کرانا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انسان کرکٹ میں کلائی سے ”دوسرا“نہیں کراسکتا۔
Comments
Post a Comment