افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہیے، انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کے باعث فوری طور پر پاکستان میں بڑی ٹیموں کی آمد سے عالمی کرکٹ کی بحالی کے امکانات کم ہیں، انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم کے لیے پشاور میں میچز کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ پشاور کا کرکٹ اسٹیڈیم معیاری ہے، میں نے یہاں کئی میچز کھیلے ہیں، 42 سالہ راشد لطیف نے کہا کہ افغان ٹیم کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔
Comments
Post a Comment