پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو کولمبو میں کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چار ملکی کرکٹ سیریز جیت لی۔
پاکستانی نے ٹاس جیت کرپہلے آئرلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم مقررہ 23 اوورز مکمل ہونے سے پہلے ہی 68 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ لارا ڈیلنی نے 20 اورکلیر شِلنگٹن نے 19 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے سات رنز کے عوض آئرلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جویریہ خان نے 47 اور بسمہ معروف نے 12 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ آؤٹ ہونے والی واحد پاکستانی بلے باز ندا ڈار تھیں جنہوں نے سات رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے چودھویں اوورز کی تیسری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر69 رنز کا ہدف حاصل کرکے یہ میچ باآسانی جیت لیا۔

Comments
Post a Comment