افغان کرکٹ بورڈ کے وفد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چھ رکنی وفد نے چیف ایگزیکٹو نسیم اللہ دانش کی قیادت میں جمعے کو پی سی بی کے چیرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اعجاز بٹ کی معاونت پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور گورننگ بورڈ کے رکن امیر نواب نے کی اعجاز بٹ نے افغانستان میں کرکٹ کی ترقی کے لیے پی سی بی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ افغان کرکٹ کے ڈومیسٹک میچز پشاور میں منعقد کیے جائیں گے، پشاور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن اس کی میزبانی کرے گی، پی سی کے چیئرمین نے امیر نواب کو افغانستان کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔

Comments