پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائلز اسلام آباد میں شروع

پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائلز آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گئے،نئے کپتان کا بھی اعلان کیا جائیگا۔قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی دوروزہ ٹرائلز کے بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے18کھلاڑیوں کا انتخاب کریگی۔ ایشین گیمز کی فتح کے بعد پہلی بار پاکستان ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا۔کپتان ذیشان اشرف اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہے اس وجہ سے ٹیم کے انتخاب کے ساتھ ساتھ کپتان کا بھی اعلان کیا جائیگا۔پاکستان ٹیم کا اعلان سلیکشن کمیٹی کل کرے گی،کپتان کیلئے سہیل عباس،ریحان بٹ، شکیل عباسی اور نائب کپتان محمد عمران کے درمیان مقابلہ ہے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ5مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپو میں شروع ہوگا، پاکستان پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ مئی کو کھیلے گی۔

Comments