پاکستان کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے ویسٹ انڈیز موجودہ ٹیم کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، سیریز کا تیسرا ون ڈے کل بارباڈوس میں کھیلا جائیگا۔ برج ٹاؤن بارباڈوس میں ہونیوالے میچ کیلئے ویسٹ انڈیز نے اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے دوسرے ون ڈے میں شرکت کی تھی ، پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹ سے جبکہ دوسرے میچ میں7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان ٹیم مسلسل چھٹی بار ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیتے گی،دونوں ٹیمیں باربا ڈوس پہنچ چکی ہیں۔دو مئی کو سیریز کا چوتھا میچ بھی اسی گراؤنڈ پرکھیلا جائیگا۔
Comments
Post a Comment