پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال ستمبر میں چین میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کی6 ٹاپ ٹیمیں اس ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ان میں بھارت، کوریا، چین، ملائشیا، جاپان اور پاکستان شامل ہیں۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز4 سے12 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ اولمپک گیمز سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے یہ ٹورنامنٹ تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز سے قبل پاکستان ٹیم50 سے زائد میچوں میں حصہ لے گی۔ دورہ یورپ کے علاوہ قومی ٹیم بھارت میں چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔ پی ایچ ایف نے اگلے سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران پاکستان ٹیم کے لیے یورپ اور ایشیائی ملکوں کے ساتھ مقابلے کا بھی اہتمام کیا۔
Comments
Post a Comment