آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ میں 21وکٹیں لے کر ٹاپ کیا تاہم ویسٹ انڈیز کے دورے میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وہ صرف 28رنز بناسکے اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کا خیال تھا کہ کپتان بن کر شاہد آفریدی اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ سال جون میں قومی ٹیم کے باقاعدہ کپتان بننے کے بعد شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف 109، بھارت کے خلاف 32 اور بنگلہ دیش کے خلاف 124رنز بنائے۔ اس کے بعد ان کی بیٹنگ کارکردگی زوال پذیر ہوتی گئی۔ کپتان بننے کے بعد شاہد آفریدی نے 32 ون ڈے انٹرنیشنل میں 738رنز بنائے۔ ایشیا کپ میں دو سنچریوں کے بعد انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ابوظبی میں 49 اور نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں 65رنز بنائے جبکہ لیگ اسپنر کی حیثیت سے انہوں نے 32میچوں میں 40وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین بولنگ ورلڈ کپ میں رہی۔
Comments
Post a Comment