پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،50ویں قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ 26مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جبکہ بھارت میں ہونے والی ایشیاء چیمپئن شپ میں قومی باسکٹ بال ٹیم حصہ لے گی،اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا،آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں باسکٹ بال کھیل کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہے تاہم ضرورت درست سمت اپنانے کی ہے جبکہ ملک میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ باسکٹ بال کی ترقی کیلئے ملک میں گراس روٹ لیول پر تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس منعقد کئے جائیں گے جبکہ پاکستان کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ 50ویں قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے ملحق تمام ادارے شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا،انہوں نے کہا کہ باسکٹ بال فیڈریشن ریفریز کلینک،کوچنگ ،سیمینارز اور ریفریشر کورس بھی منعقد کرائے گا۔۔۔
Comments
Post a Comment