شاہد آفریدی نے تین سو پچیس ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں انہوں نے 6695 رنز بنائے.بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے شاہد خان نے 2 اکتوبر انیس سو چھیانوے میں کینیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلا۔ آفریدی نے تین سو پچیس ون ڈے میچز میں 6695 رنز بنائے جس میں ان کی چھے سنچریاں اور اکتیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایک روزہ میچز میں آفریدی نے 315 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ 38 رنز دے کر چھے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ان کا بڑا کارنامہ تھا۔ جارحانہ کھیلنے والے آفریدی نے 22 اکتوبر 1998 کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ اور ستائیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 1716 رنز جوڑے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں آفریدی نے 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بنائیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 48 جبکہ ایک اننگز میں ان کی بہترین کارکردگی 52 رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہیں۔ حریف باؤلرز کے چھکے چھڑا دینے والے بوم بوم آفریدی نے پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اگست 2006 کو انگلینڈ کیخلاف کھیلا۔ بیس بیس اوورز کے 43 میچز میں شاہد آفریدی کی ریکارڈ بُک میں 683 رنز اور 53 وکٹیں شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment