ٹوور آف کیلی فورنیا: 7 واں مرحلہ امریکی سائیکلسٹ نے جیت لیا

ٹوور آف کیلی فورنیا سائیکل ریس کا ساتوں مرحلہ امریکہ کے لیوی لیپ ہیمائر (Levi Leipheimer ) نے جیت لیا
کیلی فورنیا میں سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ ایک سو بائیس کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ امریکی سائیکلسٹ لیوی لیپ ہیمائر (Levi Leipheimer ) نے تین گھنٹے تنتیس منٹ اور ایک سکینڈ میں فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے ہموطن امریکی سائیکلسٹ کر س ہورنر (Chris Horner) دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ہالینڈ کے لیورینٹ ٹین ڈمز (Laurent Ten Dams) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آٹھ مراحل پر مشتمل سائیکل ریس کا اختتامی اور فیصلہ کن مرحلہ آج ہوگا۔امریکہ کے کرس ہورنر کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔

Comments