دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ 9ماہ تک ٹریک سے دوری کے بعد پھر سے اِن ایکشن ہونے کو تیار ہو گئے
اٹلی کے شہر روم میں ہونیوالے ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹ کے اجلاس میں شرکت کے دوران یوسین بولٹ نے اپنے مکمل فٹ ہونے کا بتایا۔ تین بار ورلڈ اور اولمپک چیمپئن بننے والے جمیکن ایتھلیٹ نے دوبارہ ٹریک پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں او کے (OK) کی رپورٹ دے دی ہے۔ میڈیا کے سامنے یوسین بولٹ نے کہا کہ وہ اس سال جنوبی کوریا میں ہونیوالی عالمی چیمپئن شپ کے 100 اور 200 میٹرکے ٹائٹل میں نمائندگی کریں گے۔ اس کے بعد وہ لندن اولپمک 2012 میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔
Comments
Post a Comment