آفریدی کو قیادت سے الگ کرنا غلط فیصلہ ہے ، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو قیاد ت سے ہٹانے کا فیصلہ پی سی بی کی بڑی غلطی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ مصبا ح الحق کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور وہ ان کو مزید 6سے8ماہ تک کرکٹ کھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ سابق کپتان کاکہناتھاکہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے الگ کرنا غلط فیصلہ ہے جن کی قیادت میں ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈ ے سیریز کے دوران کوچ وقار یونس کے ساتھ اختلافات کے بعد قیادت سے الگ کیا گیا ہے ۔ وسیم کا کہنا تھاکہ کوچ اور کپتان کے درمیان اختلافات پاکستان کرکٹ میں کوئی نئی چیز نہیں ہے۔سابق کپتان کاکہناتھاکہ مصباح الحق کو ون ڈے ٹیم کی قیادت دینا غلط فیصلہ ہے، مصباح کی کرکٹ 6سے 8ماہ میں ختم ہوجائے گی۔ پی سی بی نے غلط فیصلہ کیا ہے اور اس کا الزام اعجاز بٹ کو جاتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں کوچ تمام اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اختیارات کی جنگ سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔

Comments