فٹبال میں بارسلونا اور مانچسٹر یونائٹیڈ کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل آج لندن میں ہوگاویمبلے اسٹیڈیم میں چیمپئنز لیگ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے بارہ بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان دل چسپ مقابلے کی توقع ہے۔انگلش اور اسپینش فٹبال کلب اب تک دس میچز میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکے ہیں جہاں دونوں نے تین تین میچز جیتے جبکہ چار مقابلے ڈرا رہے۔ مانچسٹریونائیٹڈ اور بارسلونا کے درمیان آخری مقابلہ دو ہزار نو میں ہوا جو چیمپئنز لیگ کا فائنل تھا۔ اس میں بارسلونا نے مانچسٹریونائٹیڈ کو دو، صفر سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔
Comments
Post a Comment