سابق ٹیسٹ اوپنر اور قومی ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذر نے کہا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس فوری طور پر اپنے اختلافات ختم کریں۔ ہفتے کو ایک انٹرویو میں مدثر نذر نے شاہد آفریدی اور وقار یونس کے اختلافات کو تشویش ناک قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شاہد آفریدی نے اس قسم کے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے ہوں حالانکہ پی سی بی کے معاہدے کی وجہ سے انہیں گریز کرنا چاہئے تھا۔ مدثر نذر نے کہاکہ مجھے آفریدی اور وقار یونس کے اختلافات کی وجہ کا علم نہیں ہے تاہم آفریدی کو ضابطہ اخلاق کا احترام کرنا چاہئے تھا۔ آفریدی اور وقار یونس طویل عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں دونوں ساتھ بیٹھ کر اختلافات ختم کریں، دونوں کے کشیدہ تعلقات قومی ٹیم کے مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مصباح الحق عارضی طور پر کپتان کی حیثیت سے ٹھیک ہیں، اس تنازع کا بہتر حل یہی ہے کہ شاہد آفریدی کو ون ڈے کا کپتان برقرار رکھا جائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی ضرورت ہے۔

Comments
Post a Comment