امریکی باکسر برنارڈ ہوپکنز (Bernard Hopkins)نے کینیڈین حریف کو شکست دے کر چھیالیس سال کی عمر میں ورلڈ باکسنگ کا لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا
مونٹریال میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے برنارڈ ہوپکنز (Bernard Hopkins)اور جین پاسکل (Jean Pascal ) کے درمیان جوڑ پڑا۔ دل چسپ مقابلے کے بعد امریکی باکسر برنارڈ ہوپکنز کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ وہ چھیالیس سال کی عمر میں ٹائٹل جیت کر دنیا کے معمر ترین باکسر بن گئے ہیں۔اس سے پہلے انیس سو چورانوے میں امریکہ کے ہی جورج فورمین (George Foreman ) نے پنتالیس سال کی عمر میں ہموطن مائیکل مورر (Michael Moorer) کو ہرا کر باکسنگ کا ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔
Comments
Post a Comment