فرنچ اوپن ٹینس:شراپوا چوتھے راؤنڈ میں

پیرس: عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک ڈوکووچ اور روس کی مریہ شراپوا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں نوواک ڈوکووچ نے ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر رواں سال مسلسل چالیسویں کامیابی حاصل کر لی۔ ڈوکووچ نے ڈیل پوٹرو کے خلاف چھ تین، تین چھ، چھ تین اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔ ڈوکووچ کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے لوکل فیورٹ رچرڈ گاسکے کے مدمقابل آئیں گے۔ ویمنز سنگلز کے تیسرے راوٴنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک روس کی مریہ شراپوا نے تائیوان کی چان یونگ کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ سیونتھ سیڈ شراپوا کی کامیابی کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا۔ تین گرینڈ سلیم کی فاتح شراپوا پری کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا سے مقابلہ کریں گی

Comments