پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے عالمی کرکٹ برادری کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے محفوظ جگہ ہے۔ جو ٹیم پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہے ۔ پاکستان اس کا خیرمقدم کرے گا۔ ہم شکر گزار ہیں کہ مشکل صورت حال میں افغان حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجا ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار کرے گی۔ اعجاز بٹ نے افغان ٹیم کی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان اے کے خلاف سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ افغان ٹیم کا دورہ پاکستان، پاکستان کرکٹ کے لیے نیک شگون ہے۔اعجازبٹ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ جس نے افغان ٹیم کو اعلیٰ سطح کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔
Comments
Post a Comment