پی سی بی نے آفریدی کا استعفیٰ قبول کرکے شوکاز جاری کر دیا


لاہور  :  پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور سات روز میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کا سینٹرل کانٹریکٹ ختم کر دیا ہے  اور ان کو جاری کیئےجانے والے این او سی سے بھی دستبردار ہو گئ  جس کے تحت وہ سری لنکن لیگ اور کاؤنٹی کرکٹ کھیل سکتے تھے اب وہ این او سی جاری ہونے تک  دونوں جگہ نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی کے  مطابق  آفریدی  نے کنٹریکٹ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان کو شوکاز جاری کیا گیا ہے ۔آفریدی سات دن میں جواب دینے کے پابند ہیں۔

Comments