کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اپل تھارنگا کا عالمی کپ کرکٹ 2011ء کے دوران لیا جانے والا ممنوعہ ادویات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت ثابت ہوا ہے جس کے بعد اب انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی انکوائری کمیٹی کا سامنا کرنا پڑے گا، ویب سائٹ کے مطابق اپل تھارنگا کے خون اور پیشاب میں prednisoloneنامی دوائی کے اثرات پائے گئے ہیں، یہ دوائی وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جنہیں سانس کی بیماری لاحق ہوتی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپل تھارنگا اس بیماری میں مبتلا ہیں، ادھر سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی انہیں سرکاری طور پر مطلع کیا گیا ہے، ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اس کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
Comments
Post a Comment