بارسلونا کی جیت کی خوشی میں بے قابو مداح پولیس سے لڑ پڑے

یوئیفاچمپئینز لیگ میں بارسلونا نے مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ ہسپانوی مداح خوشی میں دیوانے ہوگئے اور پولیس سے لڑپڑے۔ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم کے باہر خوشی مناتے سیکڑوں مداحوں نے حفاظت کیلئے آئے پولیس اہلکاروں پربوتلیں پھینکیں۔ پولیس نے گرفتاریاں شروع کردیں، صرف یہی نہیں اس کے بعد پولیس نے اسپین میں بے روزگاری کیخلاف کئی روزسے سراپا احتجاج لوگوں کی آوٴ بھگت کی۔

Comments