پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا لیگ کے لئے شعیب ملک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ منتظمین کے نام تحریر کئے گئے خط میں پی سی بی نے تحریر کیا ہے کہ اگر آپ شعیب ملک کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق شعیب ملک پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں جن سے لیگ کے آرگنائزر نے معاہدہ کیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کے معاملات طے پاچکے ہیں۔ ان کی جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ پی سی بی کی انٹیگر یٹی کمیٹی جلد انہیں کلیئر کردے گی۔ کرکٹ سے فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شعیب ملک ان دنوں کراچی میں ہیں۔ وہ کئی ٹیلی ویژن پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment