چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے بزرگ چیئر مین اعجاز بٹ نے اگر شاہد آفریدی ان کے ہوتے ہوئے نہیں کھیلنا چاہتے تو سو بسم اللہ۔لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کو قبول کرتے ہیں، انہوں نے کوڈ آف کنڈ کٹ کی خلاف ورزی کی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس بھجوایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تفصیلات بورڈ کی پریس ریلیز میں بتائی جائیں گی۔ اس سے پہلے کہ صحافی مزید سوال پوچھتے وہ وقت کی کمی اور ضروری کام کا کہہ کر جان چھڑانے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments
Post a Comment