جنید خان کی تباہ کن بائولنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان جاری دو ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرش ٹیم کو (7)وکٹوں سے شکست دیکر سیریزمیں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، پاکستان کی جیت میں اہم کردار نوجوان فاسٹ بائولر جنید خان کی  چار اور آف سپنر سعید اجمل کی تین وکٹوں کا رہا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، میچ بارش کی وجہ سے 36 ، 36 تک محدود کردیا گیا، آئرلینڈ کی ٹیم پاکستانی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم بیس اوورزمیں صرف 96 رنز پر پویلین جا بیٹھی، آئرلینڈ کی جانب سے ایڈی جوسی نے ایک، پال سٹرلنگ نے 39، کپتان ولیم پورٹرفیلڈنے چار، ایلکس کوسک نے پانچ، گیری ولسن نے گیارہ، کیون اوبرائن نے پندرہ، اینڈریو وائٹ نے صفر، جان مونی نے سات، ٹرینٹ جانسٹن نے چھ، نیگل جونز نے تین اور رنکنن نے صفر سکور بنایا، پانچ رنز فاضل کے تھے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر جنید خان رہے جنہوںنے چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمر گل، تنویر احمد اور یونس خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف (3)وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور میچ (7) وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 52، توفیق عمر نے 23، اسدشفیق نے چارجبکہ یونس خان چھ اور مصباح الحق چار رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

Comments