جونیئر ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا جس میں34 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ چیف کوچ رانا مجاہد علی خان نے بتایا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 مئی کو ٹرائلز کے بعد کم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ دو سیشن میں کرائی جا رہی ہے جس میں ایک سیشن میں فٹنس کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایشیاء کپ17 سے26 جون تک کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی جونیئر ٹیم کے کیمپ کا دوسرا مرحلہ 5 جون سے کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم10 جون کو سنگاپور جائے گی۔ کراچی میں کیمپ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ کراچی کا موسم سنگاپور کے موسم سے ملتا جلتا ہے۔ رانا مجاہد نے کہاکہ جونیئر ایشیاء کپ میں قومی ہاکی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ہم جیت کا دعویٰ نہیں کر سکتے مگر اس بات کی امید کر سکتے ہیں کہ ٹیم قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

Comments
Post a Comment