فرنچ اوپن ٹینس کابڑا اپ سیٹ،کم کلسٹرز باہر




پیرس: یوایس اوپن چیمپئن کم کلسٹرز ٹینس گرینڈسلیم فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں غیر معروف کھلاڑی سے ہار گئی۔
پیرس میں جاری سیزن کے دوسرے گرینڈسلیم ٹورنامنٹ میں عالمی رینکنگ میں ایک سوچودہ نمبر کی ڈچ پلیئر ارانزا راس نے عالمی نمبر دو کم کلسٹرز کو ہراکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ارانزا راس نے بیلجیئم کی کم کلسٹرز کوتین چھ، سات پانچ اور چھ ایک کے اسکور سے ہرایا۔ روس کی ماریا شراپوانے نوعمر فرنچ کوالیفائرکیرولین گارسیا کوتین چھ، چھ چاراور چھ صفر سے شکست دیدی۔ مینز عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ہم وطن اسپینش کوالیفائر پابلواندوجر کے خلاف سخت مقابلے کے بعد سات پانچ، چھ تین اور سات چھ کے اسکور سے فتح پائی۔ ورلڈنمبر چار برطانیہ کے اینڈی مرے نے لوکل کوالیفائر سیمون بولیلی کوسات چھ،چھ چاراور سات پانچ سے مات دیدی۔

Comments