افغانستان کے خلاف ایبٹ آباد کا ون ڈے اسلام آباد منتقل

پاکستانی کرکٹ حکام کو بالآخر اپنی غلطی کا احساس ہو گیا۔ پی سی بی نے اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے آپریشن کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان اے اور افغانستان کا میچ کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ 2 مئی کو ایبٹ آباد میں دنیا کے سب سے مطلوب شخص کو امریکی فورسز نے آپریشن میں ہلاک کر دیا تھا۔ اب پی سی بی نے ایبٹ آباد کا ون ڈے ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد منتقل کر دیا ہے۔ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد افغانستان پہلی غیرملکی ٹیم ہے جو پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ پاکستان اے اور افغانستان کا پہلا میچ25 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔ 27 مئی کو دوسرا ون ڈے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ 29 مئی کو تیسرا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

Comments