شیر پنجاب عثمان مجید نے رستم پاکستان دنگل کا ٹائٹل جیت لیا


کراچی : سندھ میں ساٹھ سال کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونیوالے رستم پاکستان دنگل کا ٹائٹل شیر پنجاب عثمان مجید پہلوان نےجیت لیا ہے۔ کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں منعقدہ رستم پاکستان دنگل کے فائنل مقابلے میں شیخوپورہ کے عثمان مجید نے حامد خان کو پچھاڑ کر ٹائٹل جیتا۔ تیسری پوزیشن کے مقابلے میں زمان بٹ جانی پہلوان نے نادر دھا کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹائٹل جیتنے والے عثمان مجید کو تین لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والے حامد خان کو دو لاکھ اور تیسری پوزیشن پر آنے والے پہلوان زمان بٹ جانی کو ایک لاکھ رونے کی انعامی رقم دی گئی۔ سندھ میں اس سے قبل انیس سو باون میں رستم پاکستان دنگل کا انعقاد ہوا تھا جس میں ناصر بھولو نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments