رونالڈو کااسپینش فٹبال لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنیکا ریکارڈ

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کو ریال میڈرڈ سے بیچنے کی افواہیں زیر گردش ہیں لیکن رونالڈو نے اسپینش فٹبال لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے ریکارڈ قائم کر دیا
میڈرڈ میں اسپینش فٹبال لیگ کا میچ ریال میڈرڈ اور المریا (Almeria) کے درمیان کھیلا گیا جو تاریخی بن گیا۔ میچ میں میزبان ٹیم نے ایک کے مقابلے میں اٹھ گول کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ جس میں کرسچیانو رونالڈو کا یادگار گول بھی شامل تھا۔ اس گول نے رونالڈو کو اسپیشن فٹبال کی تاریخ میں امر کر دیا۔ وہ انتالیس گول کرنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے ہیں۔ اسپینش فٹبال کی تاریخ میں اس سے پہلے دو کھلاڑی اڑتیس، اڑتیس گول کرنے کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ ایتھلٹیکو بلباو کے ٹیلمو زارا نے 51- 1950 اور ریال میڈرڈ کے ہوگوسینچیز نے 90-1989کے سیزن میں 38 گول کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ رونالڈو نے لیگ کے چونتیسویں میچ میں 39 گول کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا۔

Comments