بھارت کو اپنی طاقت کا ذمہ دارانہ استعمال کرنا چاہیے،شین وارن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیائے کرکٹ میں اپنی طاقت کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کرنا چاہیے۔ شین وارن نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی میں اجارہ داری بڑھتی جارہی ہے، لیکن اسے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ چھوٹے ممالک کی حق تلفی نہ ہو۔ شین وارن نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ یکطرفہ وکٹیں کھیل کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں، وکٹیں ایسی ہونی چاہیئں جو بیٹسمین اور بولرز دونوں کو سپورٹ کریں اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سنجے ڈکشٹ سے یہی بات کی تھی لیکن انہوں نے اس کا غلط مطلب لیا، بھارتی بورڈ نے مجھے اس بات پر جرمانہ بھی کیا تاہم مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔یادرہے کہ آئی پی ایل میں بطورکھلاڑی شین وار ن کا یہ آخری سیزن تھا،ان کی ٹیم راجستھان رائلزفائنل کی دوڑ سے باہرہوچکی ہے۔

Comments