فرنچ اوپن ٹینس:اعصام اور بوپنا پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے


پیرس  : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور انکے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا ٹینس گرینڈسلیم فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پیرس میں جاری ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلے میں اعصام الحق اور روہن بوپنا پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ دوسرے راؤنڈ میں پاک، بھارت پیئر نے ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالیز اور جاپان کے کائی نشی کورا کو ایک سیٹ کے خسارے کے باوجود ہرا دیا۔ ان کا اسکور چھ سات، چھ تین اور چھ تین رہا۔ مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق کی پارٹنر جمہوریہ چیک کی کویتا پشکے ہیں ۔کویتا اور اعصام نے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں الیکزینڈرا اور میرو سلاو کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔

Comments