فلوریڈا: ریسلر ’’ماچومین‘‘ کار حادثے میں ہلاک

دبنگ پہلوان "ماچو مین" رینڈی سیویج اپنے آبائی شہر فلوریڈا میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئے
حادثہ اس وقت پیش آیا جب رینڈی سیویج اپنی اہلیہ کے ساتھ کار میں جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک درخت سے جا ٹکرائی.گاڑی میں موجود انکی اہلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں. سیویج نے دو مرتبہ ڈبلیو ڈبلیوای کا اعزاز حاصل کیااور دو مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن رہے. رینڈی سیویج ، چودہ ماہ لگا تار انٹر کانٹی نینٹل چیمپئن بھی رہے.

Comments