آفریدی کو قیادت سے ہٹائے جانے پر عمران خان کا تبصرے سے انکار

سابق کپتان عمران خان نے شاہد آفرید ی کو قیادت سے ہٹائے جانے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو قیادت سے فارغ کر کے ان کی جگہ آئر لینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ون ڈے میں بھی قیادت سونپ دی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران 1992میں قومی ٹیم کو فتح دلانے والے کپتان عمران خان نے اس ایشو پر جواب دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

Comments