پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوجاﺅں گا، مشرفی مرتضٰی


     ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورفاسٹ باﺅلرمشرفی مرتضٰی نےامید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ مشرفی مرتضٰی گزشتہ سال دسمبرمیں ڈومیسٹک میچ کے دوران گھٹنے کی انجری میں متبلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ رواں سال ہونے والے عالمی کپ میں شرکت نہیں کر سکےان کا رواں ماہ آسٹریلیا میں کامیاب آپریشن ہوا ہے اور وہ اکتوبر تک دوبارہ باﺅلنگ شروع کر دیں گے۔ مشرفی مرتضٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرجری کے بعد ان کے گھٹنےکی سوجن میں تیزی سے کمی آئی ہے اور وہ بیساکھی کے سہارے سے چل سکتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند روز بعد ان کی بحالی صحت کا پروگرام شروع ہوجائے گا۔ مشرفی مرتضٰی نےکہاکہ رواں سال اکتوبرمیں پاکستان کےخلاف سیریزکھیلنے کے لئے پر امید ہیں واضح رہے کہ مشرفی مرتضٰی بنگلہ دیش کی طرف سے 36 ٹیسٹ اور 120 ون ڈے میچوں میں شرکت کر چکے ہیں۔

Comments