بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا فرنچ اوپن میں سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔
فرانس میں جاری سیزن کے دوسرے گرینڈ سیلم میں ثانیہ مرزا نے فاتحانہ آغاز کر لیا ۔ انہوں نے جرمن حریف کرسٹینا بیروئس (Kristina Barrois) کو سنگلز مقابلے میں زیر کیا۔ میچ کا اسکور چھے تین اور چھے تین رہا۔ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کے 72 نمبر کی کھلاڑی ثانیہ مرزا نے 57 نمبر کی حریف کھلاڑی کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا ۔ ثانیہ مرزا ،،، ابھی تک فرنچ اوپن کے دوسرے مرحلے سے آگے نہیں جا سکیں لیکن جرمن حریف کو سٹریٹ سیٹس میں پھچاڑ دینے سے بھارتی ٹینس اسٹار کے عزم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اس بار کوئی بڑا معرکہ سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
Comments
Post a Comment