مانچسٹر : انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کیخلاف چیمپیئنز لیگ کے فائنل سے قبل اپنے شہر لندن پہنچ گئی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب، جس نے ریکارڈ انیس بار انگلش ٹائٹل جیتا ہے پوری ٹیم براستہ ٹرین انگلینڈ کے دارالحکومت مانچسٹر پہنچی اور اب ٹیم شہر کے وسط میں ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ مین یو کے کوچ سر ایلکس فرگوسن کے مطابق وہ اپنی ٹیم کی جارحانہ انداز میں حملہ کرنے والی جوڑی وین رونی اور یاوئیر ہرنینڈز پر انحصار کر رہے ہیں کہ وہ اسپینش کلب کے خلاف گول کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ آئس لینڈ میں آتش فشاں کی راکھ کے باعث تاخیر سے بچنے کیلئے بارسلونا کی ٹیم اپنے شیڈول سے دو دن قبل ہی لندن پہنچ گئی تھی۔
Comments
Post a Comment