فرنچ اوپن ٹینس: نوواک یوکووچ کی مسلسل چالیسویں فتح


   پیرس : عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک یوکووچ نے ٹینس گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں تیسرا میچ جیت لیا،سیزن میں انکی مسلسل فتوحات کی تعداد چالیس ہوگئی۔ دوہزار چار میں لگاتار چالیس میچ جیتنے والے نوواک یوکووچ نے ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو کو چھ تین، تین چھ، چھ تین اور چھ دو سے ہرایا۔ بارش کے سبب میچ کافیصلہ دوسرے دن ہوا۔ یوکووچ کو جان میکنرو کی لگاتار بیالیس فتوحات کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین کامیابیاں درکار ہیں۔ عالمی نمبرایک رافیل نڈال نے کروشین کوالیفائر کو چھ ایک چھ تین اور چھ صفر سے ہرایا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے جرمن مائیکل بیرر کے خلاف چھ دو ،چھ تین اور چھ دو سے فتح پائی۔ خواتین مقابلوں میں روس کی ماریا شراپوا نے تائیوان کی چان یانگ کو چھ دو اور چھ تین سے مات دی۔

Comments