یوئیفاچیمپینز لیگ :بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہراکر ٹائٹل جیت لیا

بارسلونا نے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر چیمپینز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، ہسپانوی فٹبال کلب نے یہ ٹائٹل تین سالوں میں دوسری بار جیتا ہے، ورلڈ کپ کے بعد ہونے والے فٹ بال کے دوسرے بڑے ایونٹ کے فائنل میں اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے تین ایک سے فتح حاصل کی، بارسلونا نے پہلے ہاف کے ستائیسویں منٹ میں پیڈرو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی ، لیکن سات منٹ بعد وین رونی نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا،میچ کے 54ویں منٹ میں لائنل میسی نے گول کرکے بارسلونا کو پھر برتری دلادی، اور پھر 69ویں منٹ میں ڈیوڈ ویا نے بارسلونا کی جانب سے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی، بارسلونا نے چیمپینز لیگ کا ٹائٹل تین سالوں میں دوسری بار اور مجموعی طور پر تیسری مرتبہ جیتا ہے۔

Comments