پاکستان رگبی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ سے دو سال کا معاہدہ

پاکستان رگبی ٹیم بائیس سے پچیس جون تک جکارتہ میں ہونے والی ایشین فائیو نیشنز ڈویژن تھری رگبی چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔ جس کی تیاری کے لئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔پاکستان رگبی یونین کے صدر فوذی خواجہ اور سیکرٹری عارف سعید نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مائیک پرٹ کے ہمراہ لاہور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپین شپ میں پاکستان سمیت چین، گوام اور انڈونیشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس چیمپین شپ کی تیاری کے لئے غیر ملکی کوچ سے دو ماہ کا معاہدہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی کوچ مائیک پرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آرہی ہے اور وہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ چیمپین شپ میں فتح حاصل کر کے پاکستان کو ڈویژن ٹو کے لئے کوالیفائی کروائیں۔

Comments