ہاکی کیمپ میں دو نئے کھلاڑیوں کی شمولیت

پاکستان ہاکی فیڈریشن سینئر ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے لئے کیمپ میں دو مزید کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے اس طرح کھلاڑیوں کی تعداد28 ہو گئی ہے۔ پی ایچ ایف نے ہفتے کو کیمپ کے لئے گول کیپر مظہر عباس اور فارورڈ بلال قادر کو کیمپ میں شامل کیا ہے۔ پی ایچ ایف نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ26 کھلاڑیوں میں ارسلان قادر کو شامل کیا گیا جس کا نام پی ایچ ایف نے فیصل قادر ظاہر کیا تھا۔ کیمپ30 مئی سے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Comments