پاک بھارت جوڑی فرینچ اوپن کے تیسرے رائونڈ میں

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہان بوپنا  فرانس میں جاری فرینچ اوپن کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔
پاک بھارت جوڑی نے گرینڈ سلیم ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلے کے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹینا کے میکسیمو گونزالیز اور جاپان کے کی نیشیکوری کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔
جمعہ کے روز دو گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہنے والے طویل اور سخت  میچ میں پاک بھارت جوڑی نے اپنے حریفوں کو 7-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست سے دوچار کیا۔
ٹینس کی عالمی ڈبلز رینکنگ میں ففتھ سِیڈڈ پاک-بھارت ایکسپریس  کا مقابلہ ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں قازقستان کے آندرے گولوبیو اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومین سے ہوگا۔
اس سے قبل فرینچ اوپن کے پہلے رائونڈ کے میچ میں اعصام اور بوپنا  نے آندریس سیپی اور سیمون ویگنوزی پر مشتمل اطالوی جوڑی  کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دیدی تھی۔

Comments