ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ چار جون کو پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پورٹ آف سپین میں ہی چھ جون کو ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ جون کو پورٹ آف سپین میں ہی کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل گیارہ جون کو اینٹیگووا میں کھیلا جائے گا، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بھی تیرہ جون کو اینٹیگووا میں ہی کھیلا جائے گا، سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ جمیکا میں سولہ جون کو کھیلا جائے گا، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمیکا میں بیس تا چوبیس جون تک کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ اٹھائیس جون تا دو جولائی تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخر ٹیسٹ میچ چھ جولائی تا دس جولائی تک ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا۔
Comments
Post a Comment