دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مدد کرے تو وہ آٹھ ہزار میٹر سے اونچی چودہ چوٹیاں سرکرکے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام لکھوا سکتے ہیںنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ نے کہا کہ کوہ پیمائی بہت خطرناک کھیل ہے مگر ماونٹ ایورسٹ پر پاکستانی جھنڈا لہرانے کے جذبے نے حوصلہ بڑھایا ۔ اس موقع پر صدر الپائن کلب کرنل منظور حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سات ہزار میٹر سے اونچی ایک سو باسٹھ چوٹیاں موجود ہیں مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
Comments
Post a Comment