فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، اعصام الحق کو مکسڈ ڈبلز میں شکست

پاکستان کے اعصام الحق کو فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز میں جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔پیرس میں جاری سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں اعصام الحق کو فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں شکست ہوئی۔ قومی ٹینس اسٹار اور کویتا پیچکے کو دوسرے رانڈ میں آسٹریلیا اور برازیلی جوڑی کے ہاتھوں 4-6 اور 4-6 سے شکست ہوئی۔ اس سے پہلے ثانیہ مرزا نے وسینا کے ساتھ مل کر حریف اسپینش ٹیم کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار کی جوڑی نے تیسرے رانڈ میں اسپین کی ماریہ جوزے اور میڈائنا گیریجس کو شکست دی۔ ثانیہ مرزا کے میچ کا اسکور 4-6 اور 1-6 رہا۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اس سے پہلے ویمنز سنگلز اور مکسڈ ڈبلز کا ایونٹ ہار چکی ہیں۔ 

Comments