رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اتوار سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال مردوں جبکہ اٹلی کی فائیو سیڈ فرانسیسکا شیاوون خواتین ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ امریکن سسٹرز اور روس کی سابق عالمی نمبر ایک دینارا سفینا فٹنس مسائل کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ اینڈی راڈک انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ وہ دائیں کندھے کی انجری سے چھٹکارا پانے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

Comments
Post a Comment